سوات ،ْ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ،ْدو زخمی


ضلع سوات میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاؤں کی دفاعی کمیٹی کے رکن احمد زیب کے اہل خانہ کو مالم جبہ کے علاقے گھٹ میں نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ میں احمد زیب کے والد جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شر پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔