مبشر لقمان کے مداحوں کے لئے بری خبر ! قوم سے دعائوں کی اپیل


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ،ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مبشر لقمان کی حالتشویشناک ہے انہیں انتہائی سنجیدہ نوعیت کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کے دل کے تین والوز بند ہو چکے ہیں۔ معروف صحافی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت لاہور ڈیفنس میں نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہڈاکٹرز نے کسی کو بھی ان سے ملاقات کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔