پاکستان میں کوئی بھی طالب علم یا طالبہ اسلام کی طرف راغب ہو یا نماز پڑھتی دکھائی دے تو اس کے ساتھ کیاکام کیا جائے گا ؟ انتہائی افسوسناک انکشاف


جامعات کے طلبہ کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب صرف ڈیٹا ہی نہیں رویوں کی بھی نگرانی ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کہتے ہیں نماز نہ پڑھنے والے طلبہ نماز پڑھنے لگیں تو جامعات آگاہ کریں، طالبات اچانک برقعہ پہننا شروع کریں تو بھی آگاہ کیا جائے۔

اے آئی جی سی ٹی ڈی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھنا شروع کریں تو آگاہ کیا جائے، داعش اور دیگر تنظیموں کا ٹارگٹ نوجوان ہیں،سائنس گریجویٹ طلبا خصوصی ٹارگٹ ہیں۔