عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد


پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنماءعائشہ گلالئی کو نااہل قراردینے کے لیے دائر درخواست ہائیکورٹ نے ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ کلثوم خالق کی درخواست کی سماعت کی .

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے اورانہوں نے اسمبلی کے فورم پرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی ، عائشہ گلالئی عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی، اس لیے عائشہ گلالئی کونااہل قرار دے کر قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے.دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ ذاتی معاملہ نہیں.