مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے برہم ہونے پر ان کے پاؤں پکڑے اور صبر کرنے کو کہا


مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے برہم ہونے پر ان کے پاؤں پکڑے اور صبر کرنے کو کہا
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ آخری لمحے تک مریم نوازکو یہ یقین نہیں تھا کہ بیگم کلثوم نواز الیکشن جیت جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے بلال یاسین ، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید سمیت کئی لوگوں کو اُس دن خاصی جھاڑ پلائی۔ مریم نواز کے شدید برہم ہونے پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ان کے قدموں میں جا کر بیٹھ گئیں اور پاﺅں دبا کر کہا کہ ابھی صبر کریں۔
باقی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بھی آنے دیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز مریم نواز اس دن اس قدر غصے میں تھیں کہ انہوں نے سعد رفیق سے کہا کہ اپنے گریبان میں جھانکو۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے قدموں میں بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سیاسی مخالفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ مبشر لقمان نے مریم نواز سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
[youtube https://www.youtube.com/watch?v=c4GbEgM4vl4]