روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم میں دھماکہ ،دو اہلکاروں سمیت افراد 4 افراد شہید

سکھر میں موجود روہٹری سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا. تفصیلات کے مطابق دھماکہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہوئے.

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر طلب کر لیا گیا ہے. ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے. آئی جی سکھر فیروز شاہ نے بتایا کہ دھماکہ بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے ہوا. بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا.دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے.