ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا کو برما میں روہنگیا مسلمانوں کی کوشش کیلئے جانا کافی مہنگا ثابت ہوا ہے، سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کو سستی شہرت کا ذریعہ کہنے کی ہوا چل رہی ہے اور اسی ہوا میںسابق اینکر پرسن و اداکارہ ثنا بچہ نے بھی اڑنے کی کوشش کی لیکن انہیں اس طرح اڑنا کافی مہنگا پڑ گیا. تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین اور وقار ذکا برما گئے تو ثنا بچہ نے ٹوئٹر پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ” ان جیسے لوگوں کو ایسی حرکتوں سے پہلے الرٹ جاری کرنا چاہیے، دونوں کی جانب سے انتہائی گھٹیا طریقہ اپنایا گیا ہے، احمقانہ شو سے الرٹ رہیں“.
ثنا بچہ کی جانب سے یہ ٹویٹ تو کردیا گیا اور کچھ دن خیریت سے بھی گزر گئے لیکن جیسے ہی عامر لیاقت اور وقار ذکا کو اس ٹویٹ کے بارے میں پتا چلا تو دونوں ہی میدان میں آگئے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کے وہ نشتر چلائے کہ لوگ توبہ توبہ کرنے لگے. وقار ذکا نے کہا کہ ” گھٹیا؟ کیونکہ جب میں برما میں تھا اور لوگوں کو مصیبت سے نکال رہا تھاتو آپ اپنے چہرے اور ناک کی پلاسٹک سرجری کرانے میں مصروف تھیں،آنٹی جی بولنے سے پہلے دوبار سوچا کریں“.وقار ذکا کی جب پہلے ٹویٹ سے تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے ایک اور میزائل داغا اور کہا ’ تم ٹوئٹر پر جہاد کرنے والی لولی پاپ آنٹی ہو، جتنا پیسہ ناک اور چہرے کی سرجری پر خرچ کیا ہے اس سے کسی غریب کی مدد بھی کی جا سکتی تھی، اب یہ مت کہنے لگ جانا کہ میں راہِ خدا میں خرچ تو کرتی ہوں لیکن دکھاوا نہیں کرتی‘. اس کے بعد عامر لیاقت حسین بھی میدان میں آگئے اور ثنا بچہ کی مردوں کے ساتھ کھنچی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ثنا بچہ انسانیت کے غم میں مبتلا ہیں.
..