شیخ رشید پر حملہ، انتہائی افسوسناک دعویٰ کر دیا گیا


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی وقت بھی کہیں سے بھی ان پر حملہ ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کا کہنا ہے کہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں ٹال مٹول کر رہی تھی،

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ نیب حدیبیہ پیپرز ملز پر ایمان داری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں ہمارے ساتھ ہیں، اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے رہنماشیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، کسی بھی وقت کہیں سےبھی کوئی حملہ کر سکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرز ملزکیس انتہائی مہلک ثابت ہوگا، تابوت کے ساتھ ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پر قطر جا رہا ہوں، جہاں سے اصل دستاویزات لے کرآؤں گا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بارے ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں یہ پارٹنر ہیں۔