قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے: وائس چانسلر کا انکشاف


قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کو مفت شراب فراہم کی جاتی ہے. یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا .

قومی اخبارات کی رپورٹس کے مطابق وائس چانسلر نے منشیات فروشوں کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیے . وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف نے جامعہ میں منشیات کا استعمال نہ رکنے کی وجہ بھی بتا دی. انھوں نے بتایاکہ یونیورسٹی کی دیواریں نہیں ہیں جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کوروکنا ممکن نہیں ہے.ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہا کہ جامعہ کراچی کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے طلبا پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر طلبا کو نکال دیا گیا ہے.حالیہ دنوں میں ایسی بھی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ اسلام آباد کے سکولوں میں بھی منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے.