این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران ایک لڑکی مریم نواز کی گاڑی کے سامنے آگئی اور گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کا نعرہ لگایا جس پر لیگی کارکنان نے لڑکی سے بدتمیزی کی.تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے 120 میں جاریضمنی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں
تاہم شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے فیصلے کی وجہ سے کافی دشواریوں اور تنقید کا سامنا ہے ایس اہی کچھ منظر مال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مریم نواز کی گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر گلی گلی میں شور ہے سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگانے شروع کردیے.اس اچانک پیدا ہونے والی صورت حال نے جہاں مریم نواز کو مشکل میں ڈال دیا وہیں لیگی کارکنان بھی آگ بگولہ ہو گئے اور شریف خاندان کے مخالف نعرے لگانے والی لڑکی کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی
اور اس کے ساتھ بدتمیزی سے بھی پیش آئے.مریم نوازکی مال روڈ آمد پر کارکنان نے شاندار استقبال کیا، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتشبازی کے مظاہرے بھی کیے گئے جب کہ مریم نواز نے گاڑی سے نکل کر کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جب کہ مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد وہ آگے بڑھ گئیں.
..