استغفر اللہ۔۔آپ کیاپی رہے ہیں؟ حقیقت جان کرکانپ اُٹھیںگے


رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)ڈی سی او کیپٹن[ر]محمد ظفراقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جاویداحمد، بتول اسعدی، ڈی او لائیو سٹاک سید سبطین شاہ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان ودیگر انسپکشن ٹیم نے ملٹی نیشنل مشروب بنانے والی کمپنی کوکا کولاکا شیشہ کی بوتل میں مشروب بنانے والا پلانٹ سیل کر دیا۔کمپنی کے ڈیلر نے شہر میں واقع دکان پر سپلائی فراہم کی تھی جس میں سے 1لیٹر سپرائیٹ کی سیل پیک بوتل میں چھپکلی موجود تھی جس پر دکاندار نے ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائی کہ وہ ڈیلر کی جانب سے آنے والی بوتلیں صاف کر کے فریزر میں لگا رہا تھا تو اس نے 1لیٹر سپرائیٹ کی بوتل میں کسی چیز کی موجودگی پائی غور کرنے پر معلوم ہوا کہ بوتل میں چھپکلی ہے ۔

مذکورہ واقع بارے انتظامی افسران کی جانب سے فیکٹری انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تو انتظامیہ کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا جبکہ مذکورہ کمپنی کے ڈیلر نے بھی تسلیم کیا کہ یہ بوتلیں دکاندار کو اسی نے سپلائی کی ہیں جو ڈیلر نے فیکٹری سے حاصل کی تھیں۔واقع کی اطلاع ڈی سی او کیپٹن[ر]محمد ظفر اقبال کو دی گئی تو انہوں نے انسپکشن ٹیم کو مذکورہ فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی جس پر انسپکشن ٹیم نے فیکٹری کا دورہ کیا تو اس امر کا اندازہ لگایا گیا کہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے چھپکلیوں سمیت دیگر حشرات کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئیے گئے تھے جبکہ انسپکشن ٹیم نے انتظامیہ کو چھپکلیوں کی پروڈیکشن ایریا میں موجودگی بارے آگاہ کیااور موقع پر انہیں چھپکلیوں کی موجودگی دکھائی گئی۔

انسپکشن ٹیم نے مذکورہ فیکٹری کا شیشہ کی بوتل میں مشروب بھرنے والے پلانٹ کو سیل کر دیا جبکہ جس بوتل میں سے چھپکلی برآمد ہوئی اس بوتل کے ساتھ پروڈیکشن ہونے والا تمام سٹاک اور ڈیلرز شاپ کو بھی سیل کرتے ہوئے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔جبکہ فیکٹری میں سے سیمپل لیتے ہوئے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کر دئیے گئیے
اس خبر کا حوالہ