فریال مخدوم نے علیحدگی کے بعد باکسر عامر خان کو ایسی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا کہ جان کر ہی ہر مرد کانپ اٹھے


سابق برطانوی باکسر عامر خان کو اہلیہ سے علیحدگی کے بعد اب تک کا سب سے بڑا دھچکہ لگنے ہی والا ہے، فریال مخدوم نے باقاعدہ علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو عامر خان کو اپنی آدھی دولت سے محروم ہونا پڑے گا اور یہ کھیلوں کی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی۔
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق اگر عامر خان اور فریال مخدوم اپنی 4 سالہ شادی کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو 25 ملین پاﺅنڈ کی اپنی جائیداد میں سے آدھی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ عامر خان کو حاملہ فریال مخدوم کو نئے بچے سمیت دونوں بچوں کی پرورش کیلئے بھی اچھی خاصی رقم دینی پڑ سکتی ہے۔ مقدمہ عدالت میں گیا تو فریال مخدوم تین سالہ بیٹی لمائش کی کسٹڈی حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔ہائی ویلیو طلاقوں کے ماہر سولسٹر ہیرالڈ واکر کا کہنا ہے کہ مقدمے کا آغاز جائیداد کی دو حصوں میں تقسیم سے ہوگا۔ فریال کا مقدمہ مضبوط رہے گا، عامر خان کے وکیل مقدمے کے دوران یہ دلائل دے سکتے ہیں کہ ان کی جائیداد خاندانی کاروبار میں لگی ہوئی ہے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، فرق پڑے گا بھی تو صرف اتنا کہ مقدمہ طویل ہوتا چلا جائے گا۔اور جب عدالت مقدمے کا فیصلہ سنائے گی تو عامر خان کو حکم دیا جائے گا کہ اپنی کمپنی بیچیں، کوئی فرم توڑیں یا کچھ بھی کریں لیکن فریال کو رقم ادا کریں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے مختلف شکلوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں سے اکثر ان کے والد کے کنٹرول میں ہیں۔ عامر خان کی ایک فرم لنکا شائر کی ویلیو کئی ملین پاﺅنڈ ہے اور اس کی ملکیت میں کئی گھر، فلیٹس اور جنوب مشرقی انگلستان میں کئی تعمیراتی کام ہیں۔
اگر مقدمے کی سماعت کے دوران یہ ثابت ہوگیا کہ خاندانی کاروبار کا ڈھانچہ عامر خان کی سرمایہ کاری سے کھڑا کیا گیا ہے تو عدالت اس کاروبار کو بھی شامل کر سکتی ہے۔