قادیانیت سے تائب ہوکر ایک ہی خاندان کے 7افراد نے اسلام قبو ل کرلیا ،علاقہ میں خوشی کی لہردوڑگئی مٹھائی تقسیم کی گئی.بتایاجاتاہے کہ نواحی قصبہ قلعہ کالروالا کے گاؤں چندرکے منگولے کے رہائشی طارق محمودبٹ نے اپنی اہلیہ مسرت بی بی بیٹی انعم طارق، بہو ماریہ ارسلان، بیٹے سفیان طارق، نعمان اور ارسلان طارق نے گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ فیروزیہ چوک قلعہ کالروالا میں تحریک فدایان ختم نبوت کے مرکزی امیر قاری محمدافضل باجوہ کے ہاتھوں قادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کیا اس موقع پر اہل خانہ کے سربراہ طارق محمود بٹ نے میڈیاکوبتایاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے بڑا روحانی سکون مل رہاہے کہ نبی کریم ﷺآخری الزمان نبی ہیں آپ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا.
دراصل ہم گمراہی کی زندگی گزار رہے تھے
مفکر اسلام قاری محمدافضل باجوہ کے درس نے ہماری زندگی میں انقلاب برپاکردیا اورہم پر حقیقت منکشف ہوگئی اورہم بلاخوف وخطرقادیانیت سے تائب ہوکر اسلام کے دائرہ میںداخل ہوگئے ہیں اور میرے بیوی بچے بھی اب بہت خوش ہیں انہیںبھی روحانی سکون مل رہاہے یہ امرقابل ذکرہے کہ قاری محمدافضل باجوہ نے علاقہ میں 70فیصد قادیانیوںکو تائب کرکے دائرہ اسلام میںداخل کیاہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنر ل کونسلر چوہدری عامرذوالفقارگھمن اور چوہدر ی یحی گورائیہ نے قاری محمدافضل باجوہ کی دینی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.
..