عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی. تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا کا کم دبا کل شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جو کہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے.
طوفان کا موجودہ سسٹم اس وقت بھارتی شہر گجراتمیں موجود ہے، جو سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے پاکستان میں داخل ہوگا، ہوا کا یہ کم دبائو عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں طوفانی بارش کا سبب بن سکتا ہے.واضح رہے کہ چند دن قبل کراچی میں طوفانی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے تھے اور کرنٹ لگنے اور بارش کے باعث حادثات کے باعث کئی افراد جان کی بازی ہار گئے تھے …