آج میاں چنوں میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون جعلی پیر کے پاس بچے کی گمشدگی کا تعویز لینے گئی تو پیر صاحب نے فرمایا کہ اپنے ساتھ ایک 15سال کی لڑکی لاؤ جس کے بعد میں عمل کر کے تعویذ بنا دوں گا۔جب وہ خاتون 15سال کی لڑکی لیکر آج اس پیر کے پاس گئی تو پیر اسے الگ کمرے میں لے گیا ٗ
اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ لی اور نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس لڑکی نے شور مچا دیا جس کے بعد وہ خاتون اندر گئی اور شور کی آواز سن کر لوگ بھی اکٹھے ہو گئے جس کے بعد اس پیر کی چھترول شروع ہوئی جس سے بچنے کیلئے اس پیر نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی
جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔خواتین نے نیچے آکر بھی اس کی جان نہ چھوڑی اور اس کی چھترول جاری رکھی جس کے بعد جعلی پیر کی جان پولیس نے بچائی اور اسے گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔