بیگم کلثوم نوازکے خلاف ایک اور ایف آئی آرسامنے آگئی


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی امیدوار اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کیخلاف لاہور میں درج ہونیوالی ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی ہے 17سال قبل بیگم کلثوم نواز کیخلاف تھانہ باغبانپورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا جس میں بیگم کلثوم نواز سمیت 5 افراد شامل تھے، تاہم ابھی تک اس مقدمے کا فیصلہ نہیں ہو سکا.پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس مقدمہ میں بیگم کلثوم نواز نے نہ تو کوئی ضمانت کرائی اور نہ ہی کوئی تحریری بیان دیا ہے، یہ ایف آئی آر مشرف دور میں درج ہوئی تھی.