عائشہ گلا لئی کے الزامات کے بعد کئی خواتین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کی خبروں کا تانتا بندھ گیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک کہرام برپا کیے رکھا۔ تحریک انصاف وومن ونگ ریجن ہزارہ کی صدر کی مومنہ باسط نے
کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیاپراپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈاکی مذمت کرتی ہوں،پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے،پارٹی چھوڑکر کہیں نہیں جارہی۔انہوں نے سوشل میڈیا پرجاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ میرے خلاف سوشل میڈیا پرپارٹی چھوڑنے سے متعلق بے بنیاد باتیں گردش کر رہی ہیں، کہ میں پی ٹی آئی کو چھوڑرہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف میں
شمولیت ایک آئیڈیالوجی کے تحت کی تھی۔تاکہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف جو جہدوجہد ہے میں اس میں اپنا کردار ادا کر سکوں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہر پلیٹ فارم پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی ہی میری پہلی اورآخری جماعت ہے ۔
میں اس کے علاوہ کسی بھی اور پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی اور نہ ہی میرا مستقبل میں کوئی ارادہ ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ میری میڈیا سے درخواست ہے کہ بےبنیادپروپیگنڈا کرنے کی بجائے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔