”عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کی سربراہ مومنہ باسط بھی غالباً پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں اور مزید ایس ایم ایس بھی آ رہے ہیں.“ معروف صحافی اور اینکر ذوالفقارراحت نے جیسے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا.
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ انکشاف بلکہ دعویٰ تو کر دیا مگر زیادہ وقت نا گزرا اور نامعلوم وجوہات کی بناءپر ذوالفقار راحت کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی تاہم صارفین نے ان کی ٹویٹ کے سکرین شاٹس محفوظ کر لئے اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے.
ذوالفقار راحت نے اپنے پیغام میں یہ دعویٰ کیا کہ مومنہ باسط بھی غالباً ایس ایم ایس کے باعث ہی پارٹی چھوڑنے جا رہی ہیں لیکن جب عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار کے الزامات عائد کئے تھے تو مومنہ باسط نے ہی منظرعام پر آ کر ان کے تمام الزامات کی تردید اور مذمت کی تھی اور اگر اس ویڈیو کو مدنظر رکھا جائے تو یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ واقعی پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہی ہیں.