علیحدگی کے بعد عامر خان کی بیگم فریال مخدوم نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ دیکھ کر عامر خان کا بھی دل پگھل جائے گا


پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں علیحدگی ہوگئی ہے لیکن دونوں طرف اٹھنے والا طوفان تاحال تھما نہیں، فریال مخدوم نے اعتراف کیا ہے کہ عامر خان سے علیحدگی کے بعد ان کا دل ٹوٹ چکا ہے

شادی کی انگوٹھی پہنے ایک پرانی تصویر بھی شیئرکردی جسے دیکھ کر یقینا عامر خان کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے ۔ رواں ماہ کے آغاز میں عامر خان کی طرف سے طلاق کی دھمکی اور خاتون پر دھوکہ دہی کے الزامات لگائے جانے پر بھی فریال مخدوم نے بات کی اور شیشے کے سامنے باتھ روم سے لی گئی

سیلفی شیئرکرتے ہوئے کہاکہ ’میں وعد ہ کرتی ہوں کہ میں آپ کے تمام کمنٹس اور محبتیں پڑھتی ہیں، میں تم لوگوں کو مس کرتی ہوں ‘ اور ساتھ ہی ٹوٹے دل کی ایک ایموجی شیئرکی ۔ لیکن انسٹاگرام صارفین نے جلد ہی نشاندہی کی کہ عامر خان کی طرف سے دھوکہ دہی کے الزامات ،

انتھونی جوشوا کیساتھ تعلقات اور علیحدگی کے بعد بھی خاتون تاحال شادی کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں تاہم ایک صارف نے نشاندہی کی کہ یہ وہی تصویر ہے جو فریال نے گزشتہ سال دسمبر میں شیئرکی تھی ۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فریال نے شادی کی یہ انگوٹھی غیرارادی طورپر شیئرکی یا اس کا مطلب اس وقت کی یاد تھی جب اس کا خاوند اس سے پیا رکرتاتھاتاہم فریال نے ایک حالیہ ٹوئیٹ میں ایسا تاثردیا کہ کئی سال اکٹھے رہنے کے باوجود وہ اپنے شوہر کو واقعی سمجھ نہیں سکی ۔