سعودی عرب کےشہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑک اٹھی


سعودی عرب کےشہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑک اٹھی لیکن ریسکیو ٹیمز کی بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جدہ میں تین تاریخی عمارتوں کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے عمارتوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔مکہ مکرمہ میں

شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ شہری دفاع کو جدہ کے وسط میں تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی تو اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران احتیاطا اطراف میں مقیم شہریوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ تینوں عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ادھر جدہ میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ ایمرجنسی اور کرائسز سیل کے آپریشن کنٹرول روم کو شہرکی تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔