سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن نے چیلنج کیا ہے کہ اگر کوئی شخص اے آروائی گروپ کا بھارت میں کاروبار ثابت کردے تو وہ دوبارہ کبھی ٹی وی پر نہیں آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن رضوان رضی نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ اے آروائی گروپ 1998 سے ہر مہینے بھارت کو 20 من سونا فراہم کرتا ہے۔
سینئر صحافی کے اس دعویٰ پر اقرار الحسن بھی میدان میں آگئے اور جواب میں چیلنج دے دیا۔اقرار الحسن نے کہا کہ اے آر وائی گروپ کے مالکان کا ایک بھی کاروبار بھارت میں ثابت کردیں تو میںدوبارہ کبھی ٹی وی پر نہیں آؤں گا۔ اور اگر آپ اپنا دعویٰ سچا ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پھر آپ کو معافی مانگنی پڑے گی۔