’میری شادی کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس گھر پر آگئی اور کہنے لگی کہ میری دلہن نے شادی سے پہلے۔۔۔‘ شادی ہوتے ہی دولہا کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ جان کر مردوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں


شادی کے بعد ہر جوڑے کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل آتے ہیں لیکن بعض بدقسمت ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کی مصیبت کا آغاز شادی کے دن ہی ہو جاتا ہے۔ ایک ایسے ہی بدقسمت دولہے نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ویب سائٹ Whisper پر بیان کرتے ہوئے لکھا ” میری شادی کے اگلے ہی روز پولیس میری اہلیہ کو گرفتار کرنے آگئی۔ وہ ڈکیتی کے جرم میں مطلوب تھی۔ یہ بات جا ن کر میرے حواس گم ہو چکے تھے۔ میں آج بھی سوچتا ہوں کہ کوئی اتنا بدقسمت بھی ہو سکتا ہے کہ شادی کے اگلے ہی روز اس کی بیوی ڈکیت نکل آئے۔“

اسی طرح ایک خاتون نے بتایا کہ ” ہماری شادی کے اگلے ہی روز میرے خاوند نے بتایا کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔ میں جسے ایک نارمل مرد سمجھ کر اس کے ساتھ زندگی گزارنے کا خواب دیکھ رہی تھی وہ مردوں کا شوقین نکلا۔ “ ایک اور خاتون نے اپنی شرمناک حرکت سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ” میں نے اپنی شادی کے اگلے روز اپنے سابق بوائے فرینڈ سے ملاقات کی اور اسے بوسہ دیا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میں نے شادی کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی اور میں ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ کی زندگی میں واپس چلی گئی۔“

You cannot copy content of this page