پشاور ہائی کور ٹ میں ایک شہری نے عوامی نمائندوں کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کے لیے درخواست دائر کر دی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل 62,63کے تحت عوامی نمائندوں ا ور کونسلروں کا ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے ۔واضح رہے کہ رکن اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد کرنے کے بعد ایک مہم چلائی تھی کہ تمام اراکین اسمبلی کے ٹیسٹ کرائے جائیں ۔دوسری جانب پاناما کیس سے متعلق عمران خان کی اسلام آباد لاک ڈاون کال پر وفاقی دارالحکومت میں آنے والے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے بھی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں چھوڑ کر وہ موقع سے فرار ہو گئے تھے اور بعد میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی گاڑی سے شہد کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں ۔