’تم تو پاکستانی ہی نہیں‘ جشن آزادی کا پیغام شیئرکرنے پر ایک شہری نے یہ بات کہی تو شنیرااکرم نے ایسا جواب دیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے


پاکستان کا سترہواں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہاہے اور اس موقع پرکئی دیگر پاکستانیوں بھابھیوں کی طرح سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور ایسا کام کردیا کہ تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔
ارض پاکستان نامی ٹوئیٹراکاﺅنٹ سے شنیرااکرم کی پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ’پاکستان میری پہچان‘ کے عنوان سے تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ لکھا کہ یہ وہ ہیں جو پاکستان میں واقعی خوش ہیں اور پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے ۔

شنیرا نے بھی ٹوئیٹر ہینڈل سنبھالا اور’ارض پاکستان‘ کا شکریہ اداکیا ۔

لیکن حسب معمول ایک سلیبرٹی کے کچھ حامی تھے تو وہیں مخالفین کی بھی کمی نہ تھی ۔صوفیہ خان نے لکھا کہ ’ کوئی بھی پاگل نہیں۔ ۔ ۔چند لوگ ہی گوروں کے پجاری ہیں، اب یہ ملک بدل رہاہے ، مہربانی کرکے پاکستانیوں کی بے عزتی مت کریں‘۔

تاہم شنیرا اکرم کی طرف سے صوفیہ خان کو ملنے والے جواب نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور کہاکہ ’جوچیز آپ کو پاکستانی بناتی ہے وہ جلد کا رنگ نہیں بلکہ آپ کے دل کا رنگ ہے ، اورآج میرا دل سبزاور سفید ہے، آپ کے دل کا رنگ کیا ہے؟‘

 آپ شنیرا اکرم کے حامی ہوں یا مخالف ، اس سے قطعہ نظر لیکن اس نقطے پر شنیرا اکرم بالکل درست تھیں ، حب الوطنی آپ کسی کی رنگت سے نہیں جانچ سکتے اور اس کی ایک مثال گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کرنیوالی جرمن خاتون ڈاکٹررتھ فاﺅ آپ کے سامنے ہے ۔ شنیراکرم کی ٹوئیٹ سامنے آتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں سراہا اور خوب داد دی ۔
مومل گوندل نے لکھاکہ ’ بھابھی، وہ جعلی اکاﺅنٹ ہے جو اس حقیقت پر خوش نہیں کہ آپ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستانی آپ سے ،ہم آپ سے محبت کرتے ہیں بھابھی‘۔
گولڈن ہورڈے نے لکھاکہ ’شنیرانے درست کہا، آپ پاکستان میں رہنے والے بہت سے لوگوں سے اچھی پاکستانی ہو‘۔

جہانزیب سلہری نے لکھاکہ ’مہربانی کرکے اس کی گستاخی کو نظرانداز کردیں، میں اس کی طرف سے معافی مانگتا ہوں، آپ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہوجو یہاں پیداہوئے اور پرورش پائی، آپ پاکستان کااصلی رنگ ہیں‘۔
 سید علی ضیاءجعفری نے لکھاکہ ’بھابھی آپ کا بہت بہت شکریہ، ہم آپ کی عزت کرتے ہیں، جشن آزادی مبارک‘۔