شیخ رشید نے 13 اگست لیاقت باغ میں جلسے کے بعد ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے کی کوشش کریں گے کیونکہ۔۔


راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست کا اہم ترین شروع ہو چکا ہے اور ایسے میں سب کا 13 اگست کو لیاقت باغ جلسے میں شریک ہونا لازم ہے، جس میں عمران خان تاریخی خطاب کریں گے اور آتش بازی بھی کی جائے گی۔
شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” پاکستان کی سیاست کا اہم ترین دور شروع ہو چکا ہے جب ڈور، ںڈاکو، لٹیرے، دولت کے بل بوتے پر سڑکوں پر عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہوں، ایسے عالم میں کل شام 13 اگست کو آپ کا لیاقت باغ پہنچنا لازم ہو گیا ہے جس میں عمران خان ایک تاریخی خطاب کریں گے۔
آئیں، اور ڈاکوﺅں، چوروں اور لٹیروں سے نجات کیلئے لیاقت باغ میں 13 اگست کی شام تاریخی کردار ادا کریں۔ جلسے کے بعد جشن آزادی کے باعث آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔