کورکمانڈر پشاور کا وادی راجگال کا دورہ، علاقے کو امن دشمنوں سے جلد ازجلد کلیئرکرایاجائے: لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ


پشاور(آن لائن) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وادی راجگال کا دورہ کیا اور آپریشن ’خیبرفور‘میں حصہ لینے والے جوانوں و افسران کو ہدایت کی کہ علاقے کو جلد از جلد امن دشمنوں سے کلیئرکرایاجائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر نے اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے بلند مورال کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے آپریشن کے دوران ہونیوالی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سرحدی چوکیوں کو مزید مضبوط بنایاجائے ۔