ہم نوازشریف کی حمایت میں نہیں بلکہ تماشہ دیکھنے آئے ہیں، بجلی بند ہے: شہری


سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف رواں دواں ہے اور اس دوران شہریوں کی کثیر تعداد بھی سڑکوں پر امڈ آئی لیکن قافلے کے راستے میں موجود شہریوں نے انکشاف کیا کہ وہ نوازشریف کیلئے نہیں بلکہ تماشا دیکھنے آئے ہیں، بجلی بند ہوگئی ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایاکہ ’عدالت کا فیصلہ ٹھیک تھا، ہم قافلہ دیکھنے کے لیے آئے ہیں کیونکہ بجلی اور دکانیں بند ہوگئی ہیں تو ہم نے سوچا کہ سڑک پر چلے جاتے ہیں۔ایک خاتون نے بتایاکہ وہ سپورٹ کرنے نہیں بلکہ تماشا دیکھنے آئی ہیں ، بجلی نہیں ملی لیکن بل کی رقم سے حکومتی خزانے بھرلیے گئے

 

//platform.twitter.com/widgets.js