بیس سالہ لڑکی کا 60سالہ شخص سے نکاح، وہاڑی پنچایت کے خلاف مقدمہ درج، دولہا سمیت 5گرفتار


پنچایت میں زبردستی 20 سالہ لڑکی کا 60 سالہ شخص سے نکاح کا مقدمہ تھانہ تھینگی میں درج کرلیاگیا۔ پولیس نے دولہا سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ متاثرہ لڑکی، اس کا والد، والدہ اور بھائی غائب ہیں جن کی تلاش کیلئے بھی ڈی پی او نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔