ماضی کی انتہائی خوبصورت اداکارہ ’بابرہ شریف ‘آج کہاں اور کس حال میں ہیں ؟


ماضی کی خوبرو اداکارہ نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، فلم انتظار،بھول ،حقیقت اور شمع میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔فلم میرا نام ہے محبت میں شاندار اداکاری نے بابرہ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بابرہ نے ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔ان میں پیار کا وعدہ، منزل، تیرے بنا کیا جینا،دامن ،لاجواب،اور یہ زمانہ اور تھا شامل ہیں فلم شبانہ کے لیے بابرہ نگار ایوارڈ کی حقدار ٹہریںبابرہ شریف ستر اور اسی کی دہائی کی کامیاب ترین اداکارہ مانی جاتی تھیں، انہوں نے اپنے عروج کے دوران ہی

فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا، نٹ کھٹ اور دلکش سراپے کی وجہ سے ان کے پرستار اب بھی انہیں نوجوان ہیروئن کے رول میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ بابرہ شریف آج بھی اپنے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ والے گھر میں گزرے شاندار وقتوں کی یاد میں کھوئی رہتی ہیں اور پالتو جانوروں اور پرندوں کے ساتھ وقت گزارتے اور انکے ساتھ کھیلتے نہ جانے مقدر سے کیا کیا گلے شکوے کرتی رہتی ہیں ۔