سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اکٹھی تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی،پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی آمد آمد ہے، ابھی سے ہر طرف سبز جھنڈیاں نظر آ رہی ہیں، پورے ملک میں جشن آزادی کی تیاریاں جاری ہیں، ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی شہر تو شہر گاؤں کے گلی کوچوں کو بھی سجانے کا کام جاری ہے، جہاں ملکمیں سیاست کی گرمی زوروں پر ہے وہاں دوسری جانب 14 اگست کی تیاریاں بھی جاری ہیں، اس دفعہ 14 بروز پیر کو آ رہا ہے اس وجہ سے سرکاری ملازمین کی یہ بڑی خوشخبری ہے

کہ ان کی تین چھٹیاں ہو جائیں گی۔ کیونکہ ہفتہ اتوار تو پہلے ہی سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔ اس لیے سرکاری ملازمین اکٹھی تین چھٹیوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

You cannot copy content of this page