اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی گرفتاری، تشویشناک خبر سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس کے بعد نواز شریف کو گرفتار کرنا ضروری ہے، اسی لیے تو تین چار دن میں نیا وزیراعظم آ گیا، اب کچھ لوگ نواز شریف کو مارشل لاء لگوانے کا راستہ دکھا رہے ہیں تاکہ نواز شریف کا ٹرائل بھی نہ ہو اور وہ سیاسی شہید بھی بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ نے جس طرح نیب کو شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا ہے اور اس کی تحقیقات چھ مہینوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
اس کے لیے نواز شریف کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے، پچھلے جمعہ کو انہیں نااہل قرار دیا گیا تو تین چار روز میں نیا وزیراعظم آ گیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز جو کہ کسی فون کے انتظار میں تھے وہ فون بھی نہیں آیا۔ حامد میر نے کہا کہ ماضی میں جو انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کرتی تھیں انہوں نے وہ کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کو مضبوط کرنے کی بجائے نوازشریف اب ٹرائل کو روکنے کی کوشش میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والوں کا خیال ہے کہ میاں نواز شریف کے اردگرد کچھ ایسے لوگ ہیں، جن میں کچھ میڈیا کے لوگ بھی ہیں، ماضی میں وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھے، اب وہ نواز شریف کو کہہ رہے ہیں ہیں کہ آپ کچھ ایسا کریں کہ مارشل لاء لگ جائے، اس وجہ سے آپ ٹرائل سے بھی بچ جائیں اور سیاسی شہید بھی کہلائیں۔