رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر


لاہور (اُردو آفیشل04 اگست 2017ء): سپریم کورٹ رجسٹری میں رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے خلاف نا اہلی کی درخواست شہری محمود اختر کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کی ۔درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی عمران خان پر عائد کیےجانے والے ثبوتوں کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں۔جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اُترتیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر کے ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی پارٹی چئیرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔