رہنما عائشہ گلالئی کا عمران خان کے خلاف تمام ثبوت لیگل فورم پر دینے کا اعلان


پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کےخلاف تمام ثبوت لیگل فورم پر دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق عائشہ گلالئی نے کہاکہ میں عمران خان کےخلاف میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور میں یہ تمام ثبوت لیگل فورم پر دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے شادی کا پیغام بھی دیا اور بے ہودہ پیغامات بھی بھیجتے رہے جس کےمیرے پاس تمام ثبوت ہیں۔
انہوں نے مجھ سے اکیلے ملنے کو بھی کہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی دیگر خواتین رہنماؤں کو بھی غلیظ پیغامات بھیجے گئے ہوں گے۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی سابق رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کےتھوڑی دیر بعد ہی پارٹی چئیرمین پر سنگین الزامات عائد کر دئے۔