میں نے عائشہ گلائی کو بھیجے گئے پیغامات دیکھے ہیں، میسجز الزامات کو تقویت دیتے ہیں : حامد میر


سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عائشہ گلالئی کو بھیجے کے میسجز میں نے دیکھے ہیں اور یہ پیغامات ان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو تقویت دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ آج عائشہ گلالئی میرے پروگرام میں شرکت کے لئے آئیں میں نے انہیں پروگرام سے پہلے پوچھا کہ آپ مجھے عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات دکھائیں تاکہ میں ان پر تحریک انصاف کی قیادت کا مئوقف لے لوں مگر انہوں نے مجھے کہا کہ میں آپ کو پیغامات نہیں دکھا سکتی کیوں کہ میں نے عدالت میں جانا ہے اور وہاں ہی انہیں پیش کروں گی،لیکن جب ہم سٹوڈیو میں آئے تو عائشہ نے کہا کہ میں آپ کو پیغامات دکھا دیتی ہوںمگر آپ نے انہیں پبلک نہیں کرنا اس وقت سٹوڈیو میں بہت سارے لوگ موجود تھے میں نے اپنا مائیک اتارا اور پیغامات پڑھنا شروع کردئیے چند پیغامات کو میں نے غور سے پڑھنے کی کوشش کی لیکن اس وقت میرے ساتھ اے این پی کی سینیٹر ستارا ایاز تھیں اور وہ انہیں پڑھنا چاہتی تھیں لیکن میں نے انہیں غور سے پڑھا ، عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات عائشہ گلالئی کے مئوقف کو تقویت دے رہے تھے تاہم ان کا فرانزک تجزیہ کیا جانا چاہیے۔