پی پی دور میں ایشوریہ رائے رات بھر ایوان صدر میں پرفارم کرتی رہیں، 10کروڑ انعام بھی سمیٹ گئیں


سینئر تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سابق دور (جوکہ پیپلزپارٹی کا دور تھا) کے صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے بوایا۔شراب، شباب اور کباب کی محفل میں اس دور کے حکومت اور اپوزیشن کے کئی اشرافیہ شریک تھے۔ اداکارہ نے شراب کے نشے میں رات گئے تک پرفارم کیا اور ایک رات پاکستانیوں کی جیب پر اس قدر بھاری پڑی کہ سابق مس ورلڈ اور ان کی ٹیم بھارت واپس جاتے ہوئے 10 کروڑ روپے سمیٹ کر لے گئی۔


ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے پروگرام پر یہ رپورٹ لیک کی تو میرا پروگرام کافی عرصہ کیلئے بند کردیا گیا۔ یاد رہے ایسے واقعہ کے بارے میں مشرف کے دور میں ذکر کیا گیا تھا اور سیاسی حلقوں میں اس کا تذکرہ ہوتا رہا تھا۔