تحریک انصاف کی فنڈنگ کے 3لاکھ ڈالرز کہاں گئے؟عمران خان نااہلی کیس کے دوران حیران کن انکشاف
اُردو آفیشل۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں دلائل دیتے ہوئے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ٹیکساس سے 23لاکھ ڈالرز ملے ،دستا ویزات کے مطابق 23میں سے 20لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے ،غیر ملکی افراد اور کمپنیوں سے ہونے والی فنڈنگ کو چھپا یا گیا ،کیلی فورنیاسے 11لاکھ 56ہزار ڈالر پی ٹی آئی کو ملے اور یہ فنڈز 2013کے بعد ملے ۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ممنوعہ فنڈز کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن فنڈز میں کتنا ممنوعہ ے اور کتناغیر ممنوعہ ،یہ تعین کیسے ہو گا ؟۔اس موقع پر اکرم شیخ نے کہا کہ غیر ملکی پیسے کا دروازہ بند کرنے کا وقت آگیا ہے ،دہشت گردوں کو بھی غیر ملکی فنڈنگ ہی ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی ملک کے تحفظ کا حلف اٹھا یا ہے ،عدالت نے یہ راستہ نہ روکا تو فلڈ گیٹ کھل جائے گا ۔اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر ملکی پیسے کا دروازہ بند کرنے کے لیے متعلقہ فورم موجود ہے ۔