عمران خان کی نا اہلی کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درحواست دائر کر دی گئی
اُردو آفیشل۔ سپریم کورٹ کے جج صاحب کی طرف سے کی جانیوالی ’ریکوئسٹ‘ کے دعوے اورعدالت عظمیٰ کی طرف سے کی جانیوالی وضاحت کے بعد عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔
طارق اسد ایڈووکیٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، جھوٹ بولنے پر وہ صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔