شریف خاندان کے خلاف پانامہ کیس پرجسٹس اعجازالحسن کو نگران مقرر کر دیا گیا


شریف خاندان کے خلاف پانامہ کیس پرجسٹس اعجازالحسن کو نگران مقرر کر دیا گیا
اُردو آفیشل۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے پر نگران جج تعینات کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے پاناما کیس سننے والے بینچ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کے معاملے کی نگرانی کے لیے تعینات کردیا ہے ۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے نو ٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم موجودگی میں جسٹس اعجاز افضل نگران ہونگے ۔واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کے 28جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نگران تعینات کیا گیا ہے ۔