وفاقی کابینہ کی تکریب حلف برداری اچانک ملتوی،تشکیل کے معملات طے نہ ہوسکے


وفاقی کابینہ کی تکریب حلف برداری اچانک ملتوی،تشکیل کے معملات طے نہ ہوسکے
اُردو آفیشل۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب چند گھنٹوں قبل اچانک ملتوی ہو گئی ہے کیونکہ نواز شریف اور نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے نہ پاسکے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری کو ملتوی کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایوان صدر کو آگاہ کردیا گیا ہے،اب تقریب حلف برداری کل ہو گی ۔
تفصیل کے مطابق نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا جس میں وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں مشاورت کے دوران وزارتوں کے قلمدان کی تقسیم کا معاملہ طے نہ ہوسکا کیو نکہ سینئر رہنماﺅں کی جانب سے مخصوص وزارت کے قلمدان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ،مشاورت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا جس کے بعد ممکنہ وزیر وں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔بتا یا گیا ہے کہ مری میں اجلاس کے دوران وزارت خارجہ ،وزارت داخلہ ،وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے ہیں ۔