دن دیہاڑے لاہور کے پوش علاقے میں موجود گھر میں لوٹ مار، چور سونا اور نقدی لے اڑے


لاہوراردو آفیشل) پنجاب سوسائٹی میں دن دیہاڑے چور گھر کا صفایا کرگئے اور جاتے ہوئے سونا اور نقدی بھی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کواپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے بلاک ڈی میں واقع صفدر کی اہلیہ سورہی تھی کہ ایک نامعلوم خاتون گھر میں گھس آئی جبکہ اس کا ساتھی دروازے کے پاس گلی میں موجود رہا،

بچوں کے شور مچانے پر صفدر کی اہلیہ کی آنکھ کھلی تو اس کی نظر بچوں کے پاس موجود ایک اجنبی خاتون پر پڑی ، استفسار کرنے پر اس خاتون نے بتایاکہ بچے رو رہے تھے تو میں ان کا احوال پوچھنے آگئی، کوئی چیز لادیتی ہوں ، خاتون کا کردار مشکوک ہونے اور بچوں کے شور کی وجہ سے گھر کی دوسری منزل پر موجود خاتون نے جھانک کر گلی میں دیکھاتو وہاں ایک مرد بھی موجود تھا۔ پوچھنے پر مرد نے بتایاکہ وہ نیچے والے گھر میں کسی سے ملنے آیا ہے لیکن وہاں تو کوئی مقیم ہی نہ تھا جس پر صفدر کی اہلیہ نے شور مچانا شروع کردیا تو وہ خاتون اور مرد دونوں وہاں سے فرار ہوگئے ۔ جوڑے کے فرار ہونے کے بعد خاتون نے گھر کی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ پانچ تولے سونے اور نقدی غائب ہے ۔