میں جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے:جاوید ہاشمی


ملتان(02 اگست 2017)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے،کچھ حیا ہونی چاہیے ایک آدمی سے کہلوادیں کہ میں نے پیسے لے کر ٹکٹ دیا عمران خان منہ سنبھال کر بات کریں اگر میں نے جرم کیا تھا تو پکڑلینا چاہیے تھا.

جاوید ہاشمی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان تمہیں کچھ شرم ہونی چاہیے، عمران جس جج سے تم نے بات کرنے کا کہا تھا وہ بھی تمہیں جھوٹا کہہ رہا ہے ہاشمی نے کہا کہ عمران وضاحت کریں،ورنہ جو کچھ کہوں گا آپ بولنے کے لائق نہیں رہو گے ،عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا،عمران خان اب تمہاری ساکھ کیا رہ گئی.