لندن(02-اگست-2017) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما اور انتہائی دیانتدار سمجھے جانے والے پارلیمنٹیرین نے 64 سال کی عمر میں ایک اور شادی کرلی ہے. روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے خفیہ طور پر یہ شادی کی ہے، ان کی دلہن ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون ہیں اور وہ پہلے سے شادی شدہ بھی نہیں.
اخبار کے مطابق نوبیاہتا جوڑا گزشتہ ہفتے مختصر دورے پر لندن میں تھا اور چند روز یہاں گھومنے کے بعد دونوں واپس جاچکے ہیں. بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سینئر ترین رہنما رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ لندن آئیں گے اور متوقع طور پر یہاں وہ اپنی کتاب کی ایک تعارفی تقریب میں بھی شرکت کریں گے.