کبیروالا: 2 اوباشوں کی لڑکی سے زیادتی،


خانیوال( 01 اگست 2017)دو اوباشوں نے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور مزاحمت پر کلہاڑی کے وارکرکے ٹانگ کاٹ دی ، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،

دوسرا بھاگ گیا. تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی بستی لکھا موضع ماڑی سہوکارہائشی محمدبلال چدھڑ اور اس کے اہلخانہ گھر سے باہر تھے جبکہ گھر میں اس کی 15 سالہ بیٹی اکیلی تھی، اس دوران منظور چدھڑ نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگیا. دونوں نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا،  بعدازاں باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا جس پر ایک ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہنے کا کہا. دوسرے ملزم نے کلہاڑی کے وار کرکے ٹانگ کاٹ دی، شور پر لوگ جمع ہوگئے اور ایک ملزم منظور کو قابو کرکے بارہ میل پولیس کے حوالے کردیا.