اسلام آباد (اردو آفیشل آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے میں بھی سابقہ جلسوں کی طرح خواتین کے ساتھ بد تمیزی کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسے سیکیورٹی پر مامور کارکنوں نے ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پریڈ گراﺅنڈ میں جاری جلسے میں خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ جگہ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے،
میرے جیکی شروف کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے معروف بالی وڈ اداکار کا بیان
اس موقع پر کچھ بے حس نوجوانوں نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی تربیت دکھانے کی کوشش کی اورخار دار تاریں ہٹا کر خواتین والے حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر جلسے میں شدید بد نظمی پیدا ہوگئی۔ سیکیورٹی پر مامور کارکنوں نے جنسی بھیڑیوں کو بروقت روک کر ان کی کوشش ناکام بنادی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کارکنوں اور جنسی بھیڑیوں میں جھڑپ بھی ہوئی تاہم کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آنے سے پہلے ہی حالات کو قابو کرلیا گیا۔