اسلام آباد (اُردوآفیشل تازہ ترین اخبار۔ 29 جولائی 2017ء): پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے ثابت کر دیا کہ وہ کوئی دباﺅ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کا کہ اگر نواز شریف بطور وزیر اعظم شہباز شریف کو لائیں گے تو پنجاب کو نقصان ہو گا ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بھی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کون سا دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں کہ وہاں کرپشن نہیں ہو تی ؟ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے جانے سے سی پیک کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔