اناللہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والی اصل شخصیت انتقال کر گئی


اسلام آباد(اردو آفیشل29-جولائی-2017) پاکستان کو ایٹمی دھماکوں  کے پرزوں  کی خریداری میں مدد فراہم کرنے والے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ، ’’بلیک پرنس‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے ڈرگ لارڈ مل مشتاق اعوان انتقال کر گئے ہیں . تفصیلات کے مطابق ’’بلیک پرنس‘‘ سابق صدر زرداری کے منشیات کیس کے اہم اور مرکزی کردار تھے.

ملک مشتاق امریکہ سمیت پورے یورپ میں ’’بلیک پرنس‘‘ کے نام سے مشہور تھے. 70 کی دہائی میں پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں مصروف تھا تو ’’بلیک پرنس‘‘ نے پاکستان کو مبینہ طور پر ایٹمی پرزوں کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا. اسی حوالے سے ’’بلیک پرنس‘‘ کو جب ہالینڈ کی پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے سامنے ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بارے میں نا زیبا الفاظ کہے گئے تو وہ آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے ہالینڈ کے ایک بڑے پولیس آفیسر کو مکا جڑ دیا تھا ، اس واقعے کی شہرت پورے یورپ میں پھیل گئی تھی. ’’بلیک پرنس‘‘امریکہ کو انتہائی مطلوب شخصیات میں بھی شامل تھے اور ’’بلیک پرنس‘‘ کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی سے قریبی مراسم تھے. بلیک پرنس جاوید ہاشمی کے بچپن کے دوست تھے. ’’بلیک پرنس‘‘ کو ہالینڈ کے انڈر ورلڈ کا کنگ کہا جاتا تھا…