پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ٹیکنیشن کی بے ہوش مریضہ کے شرمناک حرکت


پشاور (اردو آفیشل 28جولائی 2017)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایک میڈیکل ٹیکنیشن کو بے ہوش خاتون مریض سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا. مریضہ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال اس وقت لیا گیا جب وہ ‘بٹ خیلہ ‘میں اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہو گئیں.

پہلے انہیں بٹ خیلہ ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا تا کہ ان کا مکمل طبی معائنہ کیا جا سکے. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا معائنہ صبح ساڑھے 5 بجے کیا گیا اور مزید معائنہ کےلیے ڈاکٹروں نے اس مریضہ کو سی ٹی سکین کےلیے بھیج دیا. جب انہیں ریڈیالوجی روم میں لے جایا گیا تو ان کے رشتہ داروں کو باہر انتظار کرنے کا کہا گیا.  کچھ دیر معائنہ کے بعد مریضہ کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ وہاں موجود ٹیکنیشن نے مریضہ کے جسم سے غیر اخلاقی حرکات کی ہیں. ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ رشتہ داروں کو ان غیر اخلاقی حرکت کا علم کیسے ہوا.. کچھ دوسرے افرادکے مطابق مریضہ نے خود الزام لگایا اور شور مچا کر اپنے رشتہ داروں کو اندر بلایا جہاں انہوں نے ٹیکنیشن کو غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے دیکھا. خان رازق پولیس سٹیشن میں ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ دفہ 354اور 509 کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے:”ک” نامی ٹیکنیشن نے میرے جسم کو چھوا اور میں نے یہ خود محسوس کیا.  جب ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے لیکن پھر بھی ہسپتال میں ایک کمیٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں گی اور ملزم ٹیکنیشن کے خلاف ثبوت ملنے پر سخت ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ اسے نوکری سےبھی برطرف کیا جائے گا.