اسلام آباد (اردوآفیشل تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) نواز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس میں خصوصی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ اگر شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا تو پھر پنجاب کون سنبھالے گا۔ اس سوال کے جواب میں رہنماوں نے حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔ تاہم نواز شریف نے حمزہ شہباز کے نام پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے نام کا حتمی فیصلہ ایک سے 2 روز میں کر لیا جائے گا۔