نیب کو شریف حاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم، فیصلہ 6ماہ میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ


نیب کو شریف حاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم، فیصلہ 6ماہ میں سنایا جائے گا، سپریم کورٹ
اُردو آفیشل۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کا فیصلہ 6 ماہ میں سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم ، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے بچوں کے خلاف ہل میٹل اور حدیبیہ پیپرز مل کیس میں 6 ہفتوں کے اندر اندر ریفرنس دائر کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ پاناما بینچ کا ایک جج فیصلے پر عملد ر آمد کی نگرانی کرے گا جبکہ عدالت 6 ماہ میں ریفرنس کا فیصلہ کرے گی۔