سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نا اہلی کی رپورٹ بنانے والی جے آئی ٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا


سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نا اہلی کی رپورٹ بنانے والی جے آئی ٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا
اُردو آفیشل۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

92نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تاحیات نااہلی کا باعث بننے والی رپورٹ تیار کرنے والی جے آئی ٹی کیخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے ۔’’سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کیخلاف کوئی بھی کارروائی عدالتی اجازت کے بغیر نہہیں کی جائے گی۔

جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے حکم پر 60 روز میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں وزیر اعظم نوازشریف اور شریف خاندان کے دیگر افراد کے قبلمبند کیے گئے بیانات میں تضاد اور اثاثہ جات و آمدن میں واضح تضاد کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔